یونان،پہلی دفعہ نمازِ عید میں خواتین کی شرکت

منگل 20 جولائی 2021 16:43

یونان،پہلی دفعہ نمازِ عید میں خواتین کی شرکت
ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) یورپی ملک یونان کی تاریخ میں رواں سال عید الاضحی کے موقع پر پہلی دفعہ عید کی نماز میں خواتین نے شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سرکاری مسجد میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ عید الاضحی کی نماز کے انتظامات کیئے گئے۔مسلمانوں کی کثیر تعداد نے نمازِ عید ادا کی، اس موقع پر امام کی جانب سے اخوت اور قربانی کی مناسبت سے تقریر کی گئی۔نمازِ عید الاضحی کے بعد یونان میں موجود مسلمانوں نے ایس او پیز کے تحت قربانی کا فریضہ انجام دیا۔

متعلقہ عنوان :