جہلم میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.92 ہے۔اس وقت جہلم میں 8 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 20 جولائی 2021 17:14

جہلم میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.92 ہے۔اس وقت جہلم میں 8 کرونا وائرس سے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ جہلم میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.92 ہے۔اس وقت جہلم میں 8 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 104011 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2378 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک کل 2303 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت کل کرونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 42447 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 897 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.19 ہے۔ جہلم میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2864 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 229,910 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :