بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار

منگل 20 جولائی 2021 18:02

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ اداکارہ کے شوہر 45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق راج کندرا کے خلاف رواں سال فروری میں ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے تحت تمام تر شواہد اکٹھا کرنے کے بعد راج کندرا کو اس کیس میں بطور مرکزی ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :