کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا 124ممالک تک پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت

دنیا بھر میں مہلک وائرس کے مزید 5 لاکھ 55 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں

جمعہ 23 جولائی 2021 12:20

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا 124ممالک تک پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا 124ممالک تک پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت کے مطابق چندماہ میں کورونا کی بھارتی قسم پوری دنیا میں پھیل جائے گی۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار ہفتوں میں مختلف ممالک سے حاصل کئے گئے نمونوں میں 75 فیصد تک کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹاکی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں مہلک وائرس کے مزید 5 لاکھ 55 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا سے 47 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکی تحقیقاتی ادارے سینٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ نے منگل 20 جولائی کو شائع کردہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں سرکاری اعدادوشمار سے دس گنا سے بھی زیادہ ہو سکتی ہیں۔ 47 لاکھ ہلاکتوں سے متعلق انکشاف امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے کیا گیا۔