حیدرآباد ٹرانسفارمر حادثے میں حکومت ہلاک شدگان کے اہل خانہ کیلئے ساڑے 7 لاکھ روپے دیگی، گورنر سندھ

زخمیوں کے لئے 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 3 لاکھ معاوضہ دیا جائے گا، عمران اسماعیل کا ٹرانسفارمر حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 23 جولائی 2021 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حیدرآباد ٹرانسفارمر حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہلاک افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ گورنر سندھ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسفارمر حادثے کی جلد اور شفاف تحقیقات کی جائے اور حادثے کے ذمہ داروں کو قرار واقع سزا دی جائے گی۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ حکومت ہلاک اور زخمیوں کے لئے بھرپور مالی امداد کرے گی، حکومت ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے لئے ساڑے 7 لاکھ روپے معاوضہ دے گی جبکہ زخمیوں کے لئے 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 3 لاکھ معاوضہ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :