حیدرآباد ٹرانسفارمر حادثے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے ، تنظیم ایم کیو ایم بحالی کمیٹی

جمعہ 23 جولائی 2021 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی مرکزی رکن ڈسٹرکٹ انچارج و سابق ایم این اے سید وسیم حسین مرکزی رکن و سینئر جوائنٹ انچارج شہزاد قریشی و ارکان ڈسٹرکٹ کمیٹی نے لطیف آباد نمبر 8 خواجہ کالونی میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے نتیجے میں سیکٹر انچارج سجاد قریشی سمیت بچوں اور دیگر لوگوں کے شدید زخمی ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات روز مرہ کا معمول بن گئے ہیںڈسٹرکٹ کمیٹی نے سیکٹر انچارج سجاد قریشی سمیت تمام زخمیوں کے کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے