
کورونا وائرس سے بھارت میں 49 لاکھ سے زیادہ لوگ مرچکے ہیں
بھارت میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی اصل تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہے آڈٹ کا مطالبہ کر دیا گیا، رپورٹ
سجاد قادر
ہفتہ 24 جولائی 2021
08:04

(جاری ہے)
تاہم بھارتی ڈاکٹر اور طبّی ماہرین پچھلے کئی مہینوں سے خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ بھارت میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی اصل تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔
ان کا مطالبہ ہے کہ مارچ 2020 سے اب تک بھارت میں ہونے والی تمام انسانی اموات کا طبّی آڈٹ کروایا جائے تاکہ ان اموات کی صحیح وجہ سامنے آسکے۔واضح رہے کہ بھارت میں صرف مئی 2021 کے ایک مہینے میں سرکاری ذرائع سے کورونا وائرس سے ایک لاکھ 70 ہزار افراد کے مرنے کی تصدیق کی گئی تھی۔اس کے باوجود، مودی سرکار اب تک طبّی آڈٹ سے انکاری ہے جس کے باعث ”سی جی ڈیو“ نے جداگانہ طور پر کام کرتے ہوئے اعداد و شمار جمع کیے ہیں۔البتہ، اس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار کو محتاط اندازہ سمجھا جائے جبکہ انہیں تب تک حتمی نہ سمجھا جائے کہ جب تک مستند ذرائع سے ان کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوجاتی۔یہ رپورٹ مرتب کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے انہوں نے بھارت میں عمومی یعنی ”غیر وبائی“ حالات میں شرحِ اموات کا موازنہ کورونا وبا کے دوران مشاہدے میں آنے والی ”اضافی شرحِ اموات“ سے بھی کیا ہے۔اس رپورٹ پر بھارتی وزیرِ صحت سمیت کسی بھی دوسرے مرکزی سرکاری اہلکار نے اب تک کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے۔خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ بھارت کا کورونا ویکسی نیشن پروگرام شدید بدانتظامی کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہاں یومیہ ویکسین لگوانے والوں کی تعداد گزشتہ ماہ کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم رہ گئی ہے۔مودی سرکار نے گزشتہ ماہ پورے ہندوستان میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت 21 جون 2021 کو ویکسین کی سب سے زیادہ یعنی 92 لاکھ خوراکیں لگائی گئیں جو بتدریج کم ہوتے ہوتے جولائی 2021 میں اوسطاً 40 لاکھ روزانہ تک رہ گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.