الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس کو 5 فیصد تک کم کرنا چاہیے، وزیر اطلاعا ت
رواں سال دسمبر تک اعلیٰ کارکردگی والی بیٹریاں متعارف کروائی جاسکتی ہیں، جس میں ایک چارج پر 1200 کلومیٹر تک سفر کرنے کی گنجائش ہوگی، فواد چوہدری
ہفتہ 24 جولائی 2021 15:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف آٹو سیکٹر کے تنوع میں اضافہ ہوگا بلکہ درآمد شدہ پیٹرول پر انحصار کم ہوگا اور ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔
وفاقی وزیر نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ای وی کی چارجنگ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے اقدام کی بھی تعریف کی۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے بعد نجی شعبے نے ملک بھر میں ای وی چارجنگ پوائنٹس قائم کرنا شروع کردئیے ہیں تاہم چارجنگ پوائنٹس کے لیے کوئی ریگولیٹر موجود نہیں ہے اور اس سلسلے میں مختلف وزارتوں میں الجھن دیکھی جارہی ہے۔جہاں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، پاکستان میں تیل کی دو بڑی کمپنیوں (او ایم سی)، سرکاری پاکستان اسٹیٹ آئل اور شیل پاکستان، نے پہلے ہی ای وی کے لیے چارجنگ پوائنٹس قائم کر رکھے ہیں۔پی ایس او نے اسلام آباد میں فاسٹ الیکٹرک وہیکل چارجر نصب کیا ہے اور وہ رواں سال اہم مقامات پر اس طرح کے مزید چارجر لگانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔دوسری جانب نجی سرمایہ کار بھی اسلام آباد اور لاہور کے درمیان تین چارجنگ اسٹیشن قائم کرکے اس نئے ابھرتے ہوئے شعبے میں داخل ہوگئے ہیں۔ٹیسلا انڈسٹریز پاکستان نے حال ہی میں لاہور۔ اسلام آباد موٹروے پر بھیرہ اور پنڈی بھٹیاں کے مقام پر ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگائے ہیں۔ای وی چارجرز کو ایم ٹو موٹروے پر پرانے سی این جی اسٹیشنز پر لگایا گیا ہے۔ای وی کے ڈرائیورز بھیرہ انٹرچینج کے مقام پر اسلام آباد آنے یا جانے والے راستے سے باہر نکل کر اپنی گاڑی کو ری چارج کرنے کے لیے سی این جی اسٹیشنز جا سکتے ہیں اور پھر موٹروے میں دوبارہ داخل ہو سکتے ہیں۔کمپنی نے دعویٰ کیا کہ ای وی چارجنگ اسٹیشنز کو مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے اور ٹیسلا انڈسٹریز پاکستان نے اسے نصب کیا ہے۔کمپنی نے جی ٹی روڈ پر گجرات کے قریب ایسا ہی ایک اور چارجنگ اسٹیشن بھی لگایا ہے۔وفاقی کابینہ نے 22 دسمبر 2020 کو فور ویلرز کے لیے ایک جامع ای وی پالیسی کی منظوری دی تھی جس میں ای وی درآمد کنندگان، صنعت کاروں اور صارفین کو کئی مراعات دی گئی تھیں۔وزارت صنعت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ان سے منسلک محکمہ، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ، ڈیوٹی فری چارجنگ آلات درآمد کرنے کے لیے این او سی جاری کرنے کا ذمہ دار ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ای وی ٹیرف نافذ کرنے اور متعلقہ معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانے کا اختیار دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.