Live Updates

حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہا اسی وجہ سے یہ عالمی محاذ پر مکمل ناکام ہے، مریم نواز کا والد کے افغان سفیر اور وزراء سے ملاقات پر بیان

ہمسایوں کے ساتھ پاکستان کا پرٴْامن وجود نواز شریف کے نظریہ کی بنیاد ہے،سب سے بات کرنا، نکتہ نظر سننا، اپنا پیغام خود پہنچانا سفارتکاری کا بنیادی جز ہے، بیان

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کے افغان سفیر اور وزراء سے ملاقات پر تنقید کے بعد کہا ہے کہ حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہا اسی وجہ سے یہ عالمی محاذ پر مکمل ناکام ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہا اسی وجہ سے یہ عالمی محاذ پر مکمل ناکام ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ہمسایوں کے ساتھ پاکستان کا پرٴْامن وجود نواز شریف کے نظریہ کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے بات کرنا، نکتہ نظر سننا، اپنا پیغام خود پہنچانا سفارتکاری کا بنیادی جز ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات