ساہیوال،ساڑھے تین ماہ بعد 14سالہ طالب کے اغوا اور قتل کا معمہ حل مقتول کا بہنوئی قاتل نکلا

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) پولیس فرید ٹائون نے شادمان ٹائون سے طالب علم علی حیدر کے اغوا اور قتل کا معمہ حل کر کے ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا ملزم مقتول کا بہنوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چک71۔

(جاری ہے)

فور آر کی فر زانہ اپنے بچوں کو تعلیم کے لئے ساہیوال لیکر آئی ہوئی تھی کہ7اپریل کو جب اسکابیٹا طالب علم علی حیدر موٹر سائیکل ہونڈا بلا نمبری پر مارکیٹ جانے کیلئے گھر سے نکلا تو نا معلوم ملزموں نے اغوا کر کے قتل کر دیا اور لاش بر ساتی نالہ میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے مقدمہ 302,365 ت پ درج کر کے تفتیش کی اور ساڑھے تین ماہ بعد قتل کا سراغ لگا لیا ملزم نعمان نے گرفتاری کے بعد اقبال جرم کر لیا اور موٹرسائیکل بر آمد کر لی ملزم پر ایک موٹر سائیکل کے خرد برد کا بھی الزام تھا۔