وزیراعظم عمران خان کی نتھیا گلی میں پائن کا پودا لگا کر قوم سے ایک بار پھر مون سون شجر کاری میں حصہ لینے کی اپیل

پائن کا پودا لگانا ہماری مون سون شجرکاری مہم کا حصہ ہے، چاہتا ہوں کہ پوری قوم ملک کو سرسبز بنانے میں حصہ لے، عمران خان

ہفتہ 24 جولائی 2021 21:50

وزیراعظم عمران خان کی نتھیا گلی میں پائن کا پودا لگا کر قوم سے ایک بار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی میں پائن کا پودا لگا کر قوم سے ایک بار پھر مون سون شجر کاری میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے نتھیا گلی میں پاکستان کیلئے موزوں ترین درخت ’پائن‘ کا پودا لگایا، جس کی تصاویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیں۔وزیراعظم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پائن کا پودا لگانا ہماری مون سون شجرکاری مہم کا حصہ ہے، چاہتا ہوں کہ پوری قوم ملک کو سرسبز بنانے میں حصہ لے۔

متعلقہ عنوان :