
سندھ لاک ڈاؤن، تاجروں نے حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا
کورونا مثبت کیسز میں اضافے کے بعد سندھ میں لاک ڈاؤن اور نئی پابندی عائد، تاجروں نے پابندیاں مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی دے دی، ذرائع
دانش احمد انصاری
ہفتہ 24 جولائی 2021
23:40

(جاری ہے)
سندھ حکومت کے حکم پر کراچی میں تاجر ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تاجر رہنما رضوان عرفان، عتیق میر، شرجیل گوپلانی، حکیم شاہ، جمیل پراچہ، وقاص عظیم، شادی ہالز ایسو سی ایشن کے چیئرمین رانا ریئس سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنما جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ ’آج پھر سے اُس جگہ پر آگئے جہاں ڈیڑھ سال پہلے موجود تھے، حکومت نے بتایا ہے کہ کرونا کی 23 لہریں آئیں گی، ابھی تو چوتھی لہر ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’سندھ حکومت ہماری مشاورت کے بغیر ہی فیصلے کرتی ہے جبکہ ہم نے ماضی میں بھی مطالبہ کیا کہ ہمیں مشاورت میں شامل کیا جائے، جن شادی ہالز نے بکنگ کی وہ اب کیا کریں گے؟‘۔ انہوں نے کہا کہ ’حکومت کو بہتر گھنٹوں کا ٹائم دیتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نذر ثانی کرے ورنہ بدھ کو ہزاروں لوگوں کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے‘۔ تاجر رہنما احمد چنوائے کا کہنا تھا کہ ’ وزیراعلیٰ سے استدعا کی تھی کہ کرونا ٹاسک فورس میں تاجر برادری کے نمائندے کو بھی شامل کریں، کیونکہ ہمیں بیٹھ کر یہ دیکھنا ہوگا کہ کراچی میں کاروبار کیسے کرنا ہے، پچھلے ڈیڑھ سال میں کرونا سے کاروبار بہت متاثر ہوا، جس سے چھوٹا تاجر بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اور حکومت نے اُس کی بحالی کے لیے کئی اقدامات نہیں ہے‘۔ انہوں نے حکومت کو ساتھ بیٹھ کر مشاورت کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو چھوٹے تاجر کے مسائل کو بھی حل کرنا ہے کیونکہ تاجر کے متاثر ہونے سے ٹیکس ہدف حاصل کرنا بھی آسان نہیں ہوگا، حکومتی نمائندے ہمارے ساتھ بیٹھ کر ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے پر بات کریں، ہم اس معاملے میں مکمل ساتھ دیں گے، ہم حکومت کو جگہ مہیا کریں گے یا ہمیں ویکسین دی جائے تاکہ سب کو کرونا سے بچاؤ کی خوراکیں لگائی جاسکیں‘۔ احمد چنوائے نے کہا کہ ’لاک ڈاؤن کے نام پر رشوت کا بازار گرم ہوجاتا ہے، جس کے گواہ تمام تاجر ہیں‘۔ شادی ہالز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا رئیس نے کہا کہ ’حکومت نے وعدہ کیا کہ جو سیکٹر ویکسین کا عمل مکمل کرنے گا وہ سیکٹر بند نہیں ہوگا، ہم نے مکمل ایس و پیز پر عمل درآمد کیا مگر پھر بھی سخت پابندیاں لگائیں گئیں، آج سے شادی سیزن شروع ہونا تھا لیکن پھر سے پابندیاں لگا دی گئیں، اٹھارہ ماہ میں اب تک وزیراعلیٰ نے ہم سے کوئی ملاقات نہیں کی جبکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا سیکٹر ہمار ہی ہے‘۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’حکومت ہمارے سیکٹر کے لئے بھی پیکج اناؤنس کرے کیونکہ اس شعبے سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے، شادی ہال مالکان دیوالیہ ہوچکے ہیں‘۔ کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئر شرجیل گوپلانی نے کہا کہ ’ہم نے وزیراعلیٰ سے ملاقات اور بات کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا ہے، حکومت اب نمائندے نہ بھیجے بلکہ مراد علی شاہ ملاقات کے لیے خود وقت نکالیں، ہم آج ہی احتجاج پر جارہے تھے لیکن سندھ حکومت کو بہتر گھنٹوں کا وقت دے رہے ہیں‘۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.