سعودی وزیر خارجہ اہم دورے پر پاکستان آ رہے ہیں
شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کل منگل کے روز اسلام آباد پہنچیں گے،پاکستانی قیادت سے اہم معاملات اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہو گی
محمد عرفان پیر 26 جولائی 2021 10:44
(جاری ہے)
سعودی سفارت خانہ کے ایک عہدہ دار نے بتایا کہ شہزادہ فیصل کی منگل کو اسلام آباد میں آمد متوقع ہے۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر روابط کا تسلسل ہے۔اس کا آغاز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے ہوا تھااوراس کے بعد پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ولی عہد شہزادہ محمد کے فروری 2019ء میں اسلام آباد کے دورے کے موقع پر سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں 20 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کے معاہدے طے کیے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے مئی میں پاکستان کے وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ سے متعلق متعدد سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔سعودی وزیرخارجہ کے دورے کے موقع پران سمجھوتوں پرپیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔اس میں دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
-
چار سو خواتین سے جنسی زیادتی کرنیوالابھارتی سیاستدان جرمنی فرار
-
امریکی فوجی روس میں چوری کے الزام میں گرفتار
-
رفح میں 6 لاکھ بچوں کیلئے کہیں بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں ،یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.