آغا سراج درانی کیخلاف تحقیقات سے متعلق شریک ملزمان کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر کے جواب کے بعد سماعت ملتوی

پیر 26 جولائی 2021 16:29

آغا سراج درانی کیخلاف تحقیقات سے متعلق شریک ملزمان کی درخواست پر نیب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے سے متعلق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف تحقیقات سے متعلق شریک ملزمان کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر کے جواب کے بعد سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے سے متعلق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف تحقیقات سے متعلق شریک ملزمان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ تحقیقات جاری ہیں، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے جواب کے بعد سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نیب نے آغا سراج درانی کیخلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ اسی ریفرنس سے متعلق درخواستگزاران کو کال اپ نوٹس جاری کردیے گئے۔ ذوالفقار علی ڈہر اور شمشاد خاتون کے کال اپ نوٹس کالعدم قرار دیا جائے۔ ایک الزام پر دو انکوائریز نہیں ہو سکتیں۔