سکھر میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ خاموشی ،،شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات ،گندگی کے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا ڈالی

پیر 26 جولائی 2021 22:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ خاموشی ،،شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات ،گندگی کے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا ڈالی،تعفن سے بیماریاں پھیلنے لگی ،شہریوں و علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ،سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ، صوبائی وزیر بلدیات سمیت کمشنر سکھر و بالاحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث عید قربان گذرنے کے باوجود سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے پڑے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے صفائی عملے کی موج مستیوں کی وجہ سے شہر کے تجارتی و کاروباری مرکز، مصروف ترین شاہراؤں پر جمع گندگی کے ڈھیروں اور آلائیشیوں سے اٹھنے والی تعفن کی وجہ سے وبائی امراض و بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی کافی حد تک بڑھ گیا ہے علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گذرے والے شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے صفائی کا عملہ سیاسی اور سرکاری افسران کے بنگلوں پر عید کی ڈیوٹیاں دے رہا ہے لیکن شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی موئثر اقدام نہیں کئے جارہے ہیں شہریوں ،سماجی حلقوں سمیت متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات ،کمشنر سکھر ،میونسپل کمشنر سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :