پاکستان قونصل خانہ دبئی تمام سفارتی مشن پر بازی لے گیا

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی پاکستانیوں کی بہتر خدمات کے لیے پرعزم

منگل 27 جولائی 2021 12:37

پاکستان قونصل خانہ دبئی تمام سفارتی مشن پر بازی لے گیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،اعجاز احمدگوندل) پاکستان قونصل خانے دبئی کی جانب سے دبئی اور شمالی امارات میں بسنے والے پاکستانیوں کی بہتر خدمت کے لیے ”پاک ان دبئی“ PakinDubai کے نام سے ایک موبائل ایپ لانچ کردی ہے۔
جس کے ذریعے دبئی میں رہنے والے پاکستانی قونصل خانے جائے بغیر گھر بیٹھے بہت سی خدمات حاصل کر سکتے ہیں جن میں پاسپورٹ، نادرہ کارڈ، ڈیڈ باڈی پاکستان لے جانےکے لئے این او سی، ڈاکومنٹ، ویزہ، آفر لیٹر کی تصدیق و دیگر بہت سی سہولیات۔


یہ ایپلیکشن آپ گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں بہت جلد یہ ایپ ایپل سٹور پر بھی دستیاب ہو گی، فلحال یہ ایپلیکشن انگریزی زبان میں استعمال کی جا رہی ہے لیکن بہت جلد اردو زبان میں بھی ہر پاکستانی باآسانی استعمال کر سکے گا۔

(جاری ہے)


قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کی جانب سے اب لاکھوں پاکستانیوں کی بہتر اور بروقت خدمت کے لیے کال سینٹر کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، بیک وقت 14 کالز اٹینڈ کی جاسکتی ہیں، تربیت یافتہ سٹاف ہر پاکستانی کی بہتر و فوری رہنمائی کر سکے گا، فلحال یہ کال سینٹر صبح 8 بجے سے 4 بجے تک کام کرے گے جو بہت جلد 24 گھنٹے کر دیا جائے گا اور ٹال فری نمبر بھی دستیاب ہو گا۔


البتہ ایمرجنسی کی صورت میں ایک لائن 24 گھنٹے اوپن ہوتی ہے آپ کسی بھی وقت رابط کر سکتے ہیں۔
صبح 8 سے 4 بجے تک کال کرنے کے لیے:  04.3973600
ہاٹ لائن نمبر:  04.3970412
کسی بھی وقت ایمرجنسی رابط نمبر: 056.6472721
لوگوں کو چاہیے کہ وہ وباءکے دنوں میں قونصلیٹ آنے کی بجائے متذکرہ ایپ سے استفادہ کریں اور گھیر بیٹھے اپنے مسائل حل کرائیں۔

ان خیالات کا اظہار قائم مقام قونصل جنرل آف پاکستانی قونصلیٹ دبئی گیان چند نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ اس دوران قونصلیٹ سٹاف اور پاکستانی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ارکان موجود تھے۔
گیان چند نے کہا کہ ”پاک ان دبئی“ ایپ چند ہی دنوں میں 15ہزار سے زائد لوگوں نے ڈاﺅن لوڈ کرلی ہے اور لوگ اس سے استفادہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی تجدید، دستاویزات کی تصدیق اور فوت شدہ لوگوں کے کاغذات کی تیاری کے سلسلہ میں بھی اس ایپ سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

دبئی اور ناردرن ایمریٹس میں مقیم پاکستانی متذکرہ ایپ سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور انہیں دور دراز کی امارات سے دبئی قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

قائم مقام قونصل جنرل گیان چند نے مزید بتایا کہ لوگوں کو ضروری معلومات کی فراہمی کے لیے کالنگ سنٹر کا آغاز بھی کردیا گیا ہے جس میں قونصلیٹ کا مستعد عملہ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوگا۔

جو لوگوں کو فوری معلومات فراہم کرے گا۔ کالنگ سنٹر روزانہ ایک ہزار سے زائد کالیں وصول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ بہت جلد ہم ٹول فری نمبر بھی حاصل کرلیں گے جس سے عوام الناس کو مزید سہولت میسر آسکے گی۔
قونصلیٹ کی طرف سے فراہم کی جانے والی متذکرہ سہولیات پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام اور پاکستان بزنس قونصل کے صدر احمد شیخانی نے قونصلیٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔