امارات میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا
امارات سے 12 افراد گرفتار، انسانی اسمگلنگ کے 430 متاثرین اور 4 ہزار تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے
محمد عرفان بدھ 28 جولائی 2021 09:43
(جاری ہے)
انٹرپول نے بتایا ہے کہ مختلف ممالک سے قانون نافذکرنے والے اداروں کے حکام نے 5 سے 9 جولائی تک آپریشن لبرٹیرا میں حصہ لیا ہے۔
انھوں نے چیک پوائنٹس اور ہوائی اڈوں پر معائنے کی قریباً پانچ لاکھ کارروائیاں کی ہیں۔اس کے علاوہ انھوں نے انٹیلی جنس اور تحقیقات کی مدد سے انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی نشان زد جگہوں پر بھی چھاپا مار کارروائیاں کی ہیں۔یواے ای کی ایجنسیوں نے اس آپریشن کے متوازی انسانی اسمگلنگ سے متعلق شعوراجاگرکرنے کے لیے آگہی کی ایک مہم بھی شروع کی ہے۔اس میں سیاحتی عملہ ،پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں ، صنعتی علاقوں کے ورکروں ،گھریلو ورکروں اور بھرتی دفاتر کو انسانی اسمگلنگ کے مختلف طریقوں،شکلوں اور ذرائع کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ یواے ای خطے کا پہلا ملک ہے جس نے 2006ء میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے مطابق ایک جامع قانون کی منظوری دی تھی۔امارات کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ عہدہ دار لیفٹیننٹ کرنل دانا حمید کا کہنا ہے کہ ”انسانی اسمگلنگ اس وقت دنیا کے ممالک کے لیے سکیورٹی کا ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔منظم جرائم پیشہ گروپوں کی قیادت میں یہ اب اربوں ڈالرمالیت کی صنعت کا روپ دھار چکی ہے۔“بین الاقوامی پولیس ایجنسی کی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کاوشوں کو مربوط بنانے اور معلومات کے تبادلے کی غرض سے لیون، پاناما، خرطوم اور ابوظبی میں چار بین الاقوامی آپریشنز رومز قائم کیے گئے ہیں۔انٹرپول کے تحت یہ آپریشن اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم، یوروپول ،بین الاقوامی تنظیم برائے تارکین وطن اور ریجنل آپریشن سنٹرخرطوم کے ساتھ تعاون سے کیا جارہا ہے۔انٹرپول کے سیکریٹری جنرل یورگین اسٹاک نے اس آپریشن میں شامل ممالک کے کردار کو سراہا ہے۔انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ ”آپریشن لبرٹیراعالمی سطح پر انسانی اسمگلنگ کا پانچ روزہ خاکہ ہے۔اس سے یہ پتاچلتا ہے کہ کیسے انتہائی منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک صرف ایک ہی چیز پر اپنی توجہ مرکوز کررہے ہیں اور وہ ہے: نفع۔“انھوں نے بتایا کہ ”اس کارروائی کے دوران میں 22 جرائم پیشہ گروپوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے عالمی اداروں کی مربوط کارروائی سے مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔“متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.