محمد صدیق ڈوگر میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

بدھ 28 جولائی 2021 16:32

محمد صدیق ڈوگر میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) محمد صدیق ڈوگر میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ معین الاسلام ہائی سکول ٹھیکری والا میں شروع ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح سردار عثمان ڈوگر نے کیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کمیٹی کے صدر رانا محمد اشرف نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔ اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔