اسرائیل میں کرونا کے نئے وار، مزید 2600یہودی کرونا کا شکار

رواں سال مارچ کی بعد اسرائیل میں کرونا کی یہ سب سے بڑی شرح ہے،وزارت صحت

بدھ 28 جولائی 2021 16:40

اسرائیل میں کرونا کے نئے وار، مزید 2600یہودی کرونا کا شکار
مقبوضہ المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کی وبا ایک بار پھرحملہ آور ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2600 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ رواں سال مارچ کی بعد اسرائیل میں کرونا کی یہ سب سے بڑی شرح ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت نے بتایاکہ کرونا کا شکار ہونے والے 10 فی صد مریض بیرون ملک سے واپس آنے والوں پر مشتمل ہیں۔

یہ تمام افراد بن گوریون ہوائی اڈے کے راستے بیرون ملک سے واپس آئے۔ ان میں سے صرف 152 کو کرونا ویکسین دی گئی ہے۔ادھر وزارت صحت کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے شبے میں 93 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔ ان میں مثبت کیسز کا تناسب 2 اعشاریہ 32 فی صد تھا۔

متعلقہ عنوان :