عالمی مارکیٹ میں3ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1799ڈالر ہو گیا

بدھ 28 جولائی 2021 18:58

عالمی مارکیٹ میں3ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1799ڈالر ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) عالمی مارکیٹ میں3ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1799ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 200روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار550روپے ہو گئی اسی طرح171روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت93ہزار921روپے پرجا پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :