ہماری بقاء و طن کی سلامتی کے مر ہون منت ہے جس کے لئے ہمیں دلوں میں و سعتیں پیدا کر نی ہیں، مولا نا طاہر اشرفی

ضا بطہ اخلاق پر عملدرآمد کے ذ ر یعے امن و امان کی کو ششوں میں تما م مکاتب فکر کے علماء کرام اپنا بھرپو ر کردار ادا کر یں،سید گلزار حسین شاہ

بدھ 28 جولائی 2021 22:19

ہماری بقاء و طن کی سلامتی کے مر ہون منت ہے جس کے لئے ہمیں دلوں میں و سعتیں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) مولانا طا ہر اشرفی مشیر برائے مذ ہبی ہم آہنگی نے ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق اور کمشنر را ولپنڈی سید گلزار حسین شاہ کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ امن کمیٹی ممبران،علماء کرام اور ضلعی انتظامیہ کے محر م الحر ام کے سلسلے میںر ابطے و ضا بطے قا بل تحسین ہیںجن کی بد ولت ر اولپنڈی میں امن کی صورتحال قد ر ے بہتر ہے جس کو بہتر ین بنا نے کے لئے کوشش جا ری ر کھی جائے گی ۔

انہوں نے مز ید کہا کہ ہم سب کی بقاء و طن کے سلامتی کے مر ہون منت ہے جس کے لئے ہمیں دلوں میں وسعتیں پیدا کر تے ہو ئے صبر و براد شت کے ما دہ کو پروان چڑ ھا نے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں تمام مکا تب فکر کے علماء سے درخواست کی جا تی ہے کہ وہ ا پنا فعال کردار اداکر تے ہو ئے امن و امان کا پر چار کر یں اوراپنے پیرو کاروں کو با ہمی یگا نگت کا د رس د یں۔

(جاری ہے)

نیزان کویہ سکھائیں کو ایک دو سرے کے دینی نظریات پر تنقید انتشار کا باعث بنتے ہیں اور یہ اندرونی انتشار ہمیں بیرونی طور پر دنیا کے سامنے کمزور کرتا ہی- اسلئے ضروری ہے کہ ہم متحد ہو کر دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہمارا مذ ہب امن و سلا متی کا گہوارہ ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے کمشنر آ فس میں امن کمیٹی ممبران کے اجلا س میں شر کا ء سے خطا ب کے دوران کیا۔

اجلا س میں ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں، ایڈ یشنل کمشنر(کوارڈ ینیشن) عارف عمر عز یز ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)کیپٹن (ر) قاسم اعجاز، انجمن تاجران کے نمائندگان شاہد غفور پراچہ ، شیخ حفیظ، علا مہ سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری، پیر سید اظہار بخاری، قا ضی محمد ظہور الہی قا د ری ، سید زا ہد عباس کا ظمی و دیگر علما ء کر ام کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ محر م الحرام کے دوران جو طے شد ہ پیٹرن ہے اسی پر عملدآمد کیا جائے گا۔سکیو رٹی صو ر تحال کو کنٹرول میں رکھتے ہو ئے شہر یوں کے جان و مال کی حفا ظت یقینی بنا نے کے لئے ہر تحصیل میں کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ انہوں نے مز ید کہا کہ تما م مسا لک کے علماء و مشا ئخ کو یہاں اکٹھا کر نے کا مقصدبھی یہی ہے کہ ان کے ذریعے بر دا شت ، تحمل اور رو اداری کی روا یا ت کو زند ہ کیا جا سکے۔اس مو قع پرمختلف مکا تب فکر کے علما ء کر ام نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ امن ہما رے دین اسلا م کا اہم حصہ ہے اور اس کے پر چا ر کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔اجلاس کے اختتام پر محر م الحرام کے خیر و عا فیت سے گزرنے کے لئے خصو صی د عا کر وا ئی گئی۔