وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا پنجاب پولیس کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے 2963 ملازمین کو ریگولر کرنا احسن اقدام ہے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اشفاق مشتاق

Mahboob Aslam محبوب اسلم جمعرات 29 جولائی 2021 12:14

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا پنجاب پولیس کے تھانوں میں فرنٹ ..
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) لودہراں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب کے پولیس سٹیشن پر فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولیٹ کرنا حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اشفاق مشتاق نے اردو پوائنٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب نے 2963 فرنٹ ڈیسک ملازمین کو ریگولر کر دیا  ریگو لر کئے جانے والے ملازمین میں 2506 پولیس سٹیشن اسسٹنٹ، 382 سینئر سٹیشن اسسٹنٹ،37 ہارڈویئر اسسٹنٹ ، 37 ڈیٹاپروسیسنگ آفیسر اور ایک ڈیٹابیس ایڈمنسٹریٹر شامل ہیں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے ملازمین کا ریگولر کئے جانے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ملازمین کو ریگولر کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں ہم اور ہمارے خاندان آپ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں دوسری جانب ترجمان حکومت پنجاب کی جانب سے کہنا ہے کہ فرنٹ ڈیسک ملازمین کو ریگولر کر کے ان کا حق دیا ہے امید ہے کہ فرنٹ ڈیسک ملازمین مزید جانفشانی اور جذبے سے مظلوم کی دادرسی جاری رکھیں گے۔