امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کوخبردار کردیا

بھارتی سول سوسائٹی کے رہنما مودی حکومت پر انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے دباو ڈالیں،انتھونی بلنکن

جمعرات 29 جولائی 2021 14:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کوخبردار کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دورہ بھارت پر گئے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مودی حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ جمہوریت کو کمزور کرنے سے باز رہیں۔

(جاری ہے)

بلنکن نے بھارتی سول سوسائٹی کے رہنماوں پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت پر انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے دباو ڈالیں۔جرمن اخبار نے لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو وارننگ ایسے موقع پر دی جب بھارتی حکومت اپنی مسلم اقلیت کے خلاف سرگرم ہے اور انہیں دبانے پر اسے شدید عالمی تنقید کا سامنا ہے۔