کرونا وائرس ایک بار پھر اسرائیل میں ریکارڈ توڑ نے لگا

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے تئیس سو کیسز کا اندراج کیا گیا

جمعرات 29 جولائی 2021 16:10

کرونا وائرس ایک بار پھر اسرائیل میں ریکارڈ توڑ نے لگا
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وبا ایک بار پھر نئے ریکارڈ قائم کرنے لگی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے تئیس سو کیسز کا اندراج کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے 2293 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسرائیل میں کرونا کی وبا ایک ایسے وقت میں پھیل رہی ہے جب صہیونی حکومت اس وقت کرونا کی تیسری ویکسین لگا رہی ہے۔اسرائیلی اسپتالوں میں کرونا کے 243 مریض داخل ہیں جن میں سے 149 کی زندگی خطرے میں ہے جب کہ 22 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق وینٹی لیٹر پرموجود 11 مریضوں کو ویکسین لگوائی گئی ہے۔