ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں ضلع ہذا کے ڈی ایس پیزکی اپنے اپنے سرکل میں ممبران امن کمیٹی، لائسنس داران اور منتظمین مجالس کے ساتھ میٹنگ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 29 جولائی 2021 17:42

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں ضلع ہذا کے ڈی ایس پیزکی ..
 جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں ضلع ہذا کے ڈی ایس پیزکی اپنے اپنے سرکل میں ممبران امن کمیٹی، لائسنس داران اور منتظمین مجالس کے ساتھ میٹنگ ، شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشی میں ضلع ہذا کے ایس ڈی پی اوز کا اپنے اپنے سرکل میں ممبران امن کمیٹی، لائسنس داران اور منتظمین مجالس کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

محمد ابراہیم وڑائچ ڈی ایس پی سٹی سرکل، محمود احمد شاہ ڈی ایس پی صدر سرکل،سید اقبال حسین کاظمی ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل اور محمد سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنے اپنے سرکل کے ممبران امن کمیٹی ، منتظمین اور لائسنس داران کے ہمراہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ممبران امن کمیٹی ، منتظمین اور لائسنس داران کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

میٹنگ میں ضلع ہذا کے ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی ۔ میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسلام ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔محرم الحرام کے دوران جلوس اور مجالس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے.تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھا جاسکے۔ منتظمین و لائسنس داران کو پابند کیا جائے کہ وہ کسی ایسے ذاکر /علماء کو مدعو نہ کریں گے جس پر ضلع ہذا میں پابندی عائد کی گئی ہو ۔

علاوہ ازیں منتظمین مجالس اور لائسنس داران حکومت پنجاب کی جانب سے جاری شدہ ہدایات کے مطابق ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔دوران میٹنگ منتظمین اور لائسنس داران نے جلوس و مجالس کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا جس پرڈی ایس پیزصاحبان نے شرکاء میٹنگ کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تمام مسائل کو قبل از وقت حل کروایا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ممبران امن کمیٹی ،منتظمین اور لائسنس داران کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔بعداز میٹنگ ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں ۔