امریکہ کی جانب سے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی تیس لاکھ اضافی خوراکوں کا عطیہ
جمعرات 29 جولائی 2021 19:37
(جاری ہے)
اس موقع پرایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور اینجیلا ایگلر نے کہا کہ آج ہم اس لیے اکھٹے ہوئے ہیں کیونکہ ہم سب سے زیادہ ضرورتمند آبادیوں تک کووڈ۔
ویکسین کی رسائی ممکن بنانے کے مشترکہ مقصد پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی یہ تیس لاکھ خوراکیں ان پچیس لاکھ ٹیکوں کے علاوہ ہیں جو اس مہینے کے اوائل میں امریکہ نے پاکستانی عوام کو دیئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکیجو امریکہ کی اپنی داخلی فراہمی سے حاصل کیئے گئے ہیں امریکی صدر بائیڈن اور امریکی مشن کے ان وعدوں کی پاسداری کے عکاس ہیںکہ ہم کووڈ-وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی حکومت نے حکومت پاکستان کے ساتھ اشتراک کار کے تحت پانچ کروڑ ڈالر کووڈ ۔کے سدِباب کے لیے بطور امداد دیئے ہیں۔ وبا کے آغاز سے لیکر ہی امریکہ نے بیماری کی روک تھام اور قابو پانے، مریضوں کی نگہداشت میں بہتری، لیبارٹری تشخیص میں وسعت، مرض کی نگرانی، تمام اضلاع میں متاثرین کی جانچ پڑتال اور صفِ اول کے صحت کارکنوں کی مدد کی خاطر حکومت پاکستان کے ساتھ مِل جل کر اقدامات اٹھائے ہیں۔ رواں ماہ کے اوائل میں امریکی حکومت نے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی پچیس لاکھ خوراکیں فراہم کی تھیں، لہذا امریکہ کی اپنی ویکسین فراہمی میں سے مجموعی عطیہ کردہ خوراکوں کی تعداد پچپن لاکھ ہو گئی ہے۔اس کے علاہ امریکہ نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ)کے ذریعہ کوویکس کے لیے دو ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے اور وہ عالمی سطح پر انسداد کووڈ۔ ویکسین تک رسائی دینے والا سب سے بڑا واحد ملک بن گیا ہے۔ پاکستان نے کوویکس کے تحت مئی میں اسٹرازینیکا ٹیکوں کی چوبیس لاکھ خوراکیں بھی وصول کی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.