کورنگی میں زیادتی کا شکار ہونے والی ماہم کے ملزمان کو کیفر کرادار تک پہنچایا جائے، ڈاکٹر فاروق ستار

ْ ہم یہاں سیاست کرنے نہیں آئے آج ہم ماہم کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں حکومت اور ادارے کہاں ہیں میرا مطالبہ ہے کے ماہم کے والدین کے ساتھ زینب جیسا انصاف ہونا چا ہئے ، حکومت کو عوام کی آواز کو سننا ہو گا

جمعرات 29 جولائی 2021 22:35

کورنگی میں زیادتی کا شکار ہونے والی ماہم کے ملزمان کو کیفر کرادار تک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کورنگی میں زیادتی کا شکار ہونے والی ماہم کے ملزمان کو کیفر کرادار تک پہنچایا جائے وہ جمعرات کو ماہم کے گھر پر اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سیاست کرنے نہیں آئے جس طرح قوم کی بیٹی زینب کے واقع نے ہوری دنیا کو جھنجھوڑا آج ہم ماہم کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں حکومت اور ادارے کہاں ہیں میرا مطالبہ ہے کے ماہم کے والدین کے ساتھ زینب جیسا انصاف ہونا چا ہئے ، حکومت کو عوام کی آواز کو سننا ہو گا ماہم کے ساتھ ہونے والے ظلم ہر ہوری قوم اٹھ کھڑی معصوم ماہم کے قاتلوں کی گرفتاری تک روازنہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائے ، ماہم کے والد کو انصاف دیا جائے ظلم کی انتہا ہے بسا بسایا گھر اجاڑ دیا معاشرے میں ایسے درندے کھلے عام گھوم رہے ہیں ایسے واقعات حکومتوں کے لئے اچھا شگون نہیں ہے ہمیں اپنے بچوں کے لئے ضمانت چا ہئے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نا ہوں سفاک درندوں کو سرے عام پھانسی دی جانی چا ہئے ، حکومت کی جانب سے معاوضے کا اعلان کیا جائے،فاروق ستار نے کہا کہ ماہم کو اگر انصاف نا ملا تو شاہراہ فیصل کو بلاک کیا جائے گا۔