یو اے ای میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
ایک ایشیائی ملک سے لائے گئے فود کنٹینر کے پائپس میں سے 93 کلو گرام نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں
محمد عرفان جمعہ 30 جولائی 2021 10:58
(جاری ہے)
جس کے بعد اس کنٹینر کو قبضے میں لے لیا گیا اور اس میں چھپائی گئی تمام منشیات باہر نکال لی گئی۔ حکام کے مطابق یہ منشیات 93.3کلوگرام کرسٹل میتھ تھی۔ حکام کے مطابق شارجہ کسٹمز کے پاس منشیات اور دیگر ممنوعہ مواد کی اسمگلنگ کی نشاندہی کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی موجود ہے ، جس کی وجہ سے زیادہ تر اسمگلنگ کی سرگرمیاں پکڑی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل دُبئی کسٹمز کے انسپکٹرز نے ٹرمینل تھری پر 10 کلوگرام کوکین پکڑ ی تھی جو ایک ایشیائی ملک سے آنے والے مسافر نے انتہائی چالاکی سے بیگز کی اندرونی سلائی میں چھْپا رکھی تھی۔ کسٹمز کے اعلیٰ عہدے دار خلیفہ بن شاہین نے بتایا کہ ہمارے آفیسرز کو ایک مسافر پر شک ہوا تھا، جس کے پاس خاصا سامان موجود تھا۔اس مسافر سے پوچھا گیا کہ اس کے پاس کوئی غیر قانونی سامان تو نہیں ہے، تو اس نے انکار کیامگر وہ بہت گھبرایا لگ رہا تھااور جسم بھی کانپ رہا تھا جس پر اہلکاروں کو شک ہوا۔کسٹمز انسپکٹرز نے مسافر کا سامان چیک کیا تو بیگز کی سلائی کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں سے خالص کوکین کی 9.6 کلوگرام مقدار برآمد ہوئی۔ جس کے بعد اس مسافر کو اس کے بیگز اور منشیات سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔خلیفہ بن شاہین کا کہنا تھا کہ امارت میں تمام طرز کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لیے مختلف قسم کے پروگرامز، سسٹمز، ٹیکنالوجیزاور منصوبہ بندی اختیار کی گئی ہے۔جن میں دْبئی ایئرپورٹ سمارٹ بیگ انسپکشن سسٹم کے علاوہ دیگر ایڈوانسڈ سسٹمز بھی شامل ہیں۔ جن کی مدد سے منشیات کا پتا چلانے اور دیگر ممنوعہ اشیاء کا پتا چلانے میں بہت کامیابی مل رہی ہے۔ دْبئی کسٹمز کا سمارٹ رسک انجن ایک ایسا جدید ترین سسٹم ہے جس کی بدولت کسی بھی مشکوک سامان کی نشاندہی ممکن ہو رہی ہے۔ اولین ترجیح اماراتی سماج کو منشیات کے نقصانات سے محفوظ رکھنا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.