ڈی پی او بلال افتخار کا ضلعی پولیس اور عوام الناس کے لئے سہولیات فراہمی کا سفر تیزی سے جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 30 جولائی 2021 11:40

ڈی پی او بلال افتخار کا ضلعی پولیس اور عوام الناس کے لئے سہولیات فراہمی ..
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،رانا یاسر جامی) ڈی پی او بلال افتخار کا ضلعی پولیس اور عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ ڈی پی او ننکانہ نے ڈی پی او آفس میں پولیس ویلفیئر مرکز اور کانفرنس ہال کا افتتاح کیا اور دعائے خیر کی۔ پولیس خدمت مرکز پر ضلعی پولیس کے حاضر سروس، ریٹائرڈ ملازمین اور شہدائے پولیس کی فیملیز کے لیے ایک ہی چھت تلے 10 سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کا حصول ممکن ہو سکے گا جسمیں چھٹی، جی پی فنڈ، فنانشل امور، اپیل/ سزا اور جزا،  آئی جی آفس کے متعلق ویلفیئر امور، تنخواہوں کے ایشوز، پنشن، سنیارٹی، پروموشن، شہدائے پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر، TA/DA اور انویسٹی گیشن کے بل وغیرہ شامل ہیں۔

وریں اثناء ڈی پی او بلال افتخار نے ننکانہ پولیس اور عوام الناس کی دیرینہ خواہش پوری کر دی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ ٹریفک دفتر ننکانہ کا افتتاح کیا، یاد گاری پودا لگایا اور ملک پاکستان کے لیے دعائے خیر کی۔ ٹریفک دفتر ننکانہ میں جدید ٹیکنالوجی کے پیش نظر لائسنسنگ برانچ بھی قائم کی گئی ہے جو آن لائن سسٹم کے تحت ورک کرے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹریفک دفتر کا قیام ننکانہ کی غیور عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں تمام ممکنہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

ٹریفک دفتر کی بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے روام الناس کو بہت زیادہ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا جسکو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ مہینوں میں ٹریفک دفتر کے اندر ہی لائسنسنگ برانچ کو بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لائسنسگ برانچ میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی کے لیے آن لائن سسٹم کے تحت ورک ہو گا۔ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے E ٹیسٹنگ اور دیگر امور بھی آن لائن سسٹم کے تحت ہونگے۔

ٹریفک سٹاف اپنی تمام تر خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے ساتھ تمام ممکنہ تعاون یقینی بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس اور عوام الناس کی ویلفیئر یقینی بنانا بطور کمانڈر اہم فریضہ ہے جسکو انجام دینے کے لیے ہر لمحہ مصروف عمل ہوں۔ اس موقع پر SP انویسٹی گیشن خالد محمود تبسم، DSP ٹریفک آصف وٹو، انچارج لائسنسگ برانچ جبران، اکاونٹنٹ میاں محمد نعیم، میڈیا نمائندگان، انجمن تاجران،ٹریفک پولیس کے افسران و جوان اور دیگر بھی موجود تھے۔ شہریوں نے ٹریفک دفتر کی تعمیر پر ڈی پی او ننکانہ اور ضلعی پولیس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔