پاکستان کرکٹ بور ڈ نے میچ آفیشلز کورس کے شیڈول کا اعلان کر دیا
ہفتہ 31 جولائی 2021 12:11
کورس کا پہلا مرحلہ 7 سے 25 جون میں منعقد کیا گیا جس میں 336 افراد بشمول 49 سابق بین الاقوامی اور فرسٹ کلاس کرکٹرز نے حصہ لیا۔ کورس کے دوسرے مرحلے میں تحریری ٹیسٹ ، انٹرویو اور فزیکل فٹنس ٹیسٹ شامل ہونگے۔
دوسرا مرحلے کا آغاز سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سے ہوگا جہاں 82 شرکاء 2 اگست کو قذافی اسٹیڈیم میں دن بھر کی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ 5 اگست کو نادرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے 49 ایمپائر اور میچ ریفری پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کورس میں شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
بلال قریشی، پی سی بی مینجر- ایمپائرز اور میچ ریفریز:بلال قریشی نے اس موقع پر کہا جیسا کہ ہم کلبوں ، سکولوں اور کالجز میں کرکٹ کی بحالی کے ساتھ پاکستان میں کرکٹ کی مکمل بحالی کی طرف جا رہے ہیں ، یہ ضروری ہے کہ ہمارے پاس ہر کرکٹ ایسوسی ایشن میں ضرورت کے مطابق میچ آفیشلز موجود ہوں۔
بلال قریشی نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کچھ نمایاں افراد لیول ون کورس میں حصہ لے رہے ہیں ، جس سے یقینا دیگر سابق کرکٹرز بھی اس عظیم پیشے کی طرف راغب ہونگے کیونکہ حال ہی میں ہم نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ریٹائرڈ کرکٹرز کو کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ پی سی بی میں ، ہم ریٹائرڈ کرکٹرز کے میچ آفیشل بننے اور کھیل سے جڑے رہنے کیلئے خواہشمند ہیں۔
کوچنگ کورس کا مکمل شیڈول مندرجہ درج ذیل ہے
2 اگست - قذافی اسٹیڈیم (سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن ، 82 شرکاء)
5 اگست - پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم (ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن ، 49 شرکاء)
9 اگست - ملتان کرکٹ اسٹیڈیم (سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن ، 68 شرکاء)
13 اگست - ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم (خیبر پختونخوا ہ کرکٹ ایسوسی ایشن ، 62 شرکاء)
24 اگست - نیشنل اسٹیڈیم (سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن ، 47 شرکاء)
26 اگست - بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم (بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن ، 28 شرکاء)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.