حکومت عالمی آقائوں کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے اسے عوام کی کوئی پرواہ نہیں، شازیہ مری

نااہل حکومت نے عوام پر رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول بم گرایا، نیازی سلطنت بدترین مہنگائی کرکے لوگوں سے جینے کا حق چھین رہی ہے، بیان

ہفتہ 31 جولائی 2021 15:28

حکومت عالمی آقائوں کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے اسے عوام کی کوئی پرواہ نہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عالمی آقائوں کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے اسے عوام کی کوئی پرواہ نہیں، نااہل حکومت نے مہنگائی سے ماری عوام پر رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول بم گرادیا، نیازی سلطنت بدترین مہنگائی کرکے لوگوں سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔

پیٹرولیم قیمتوں اور مہنگائی پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے مہنگائی سے ماری عوام پر رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول بم گرادیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عالمی آقائوں کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے اسکو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پیٹرول کی قیمت میں 1.71 روپیہ اضافے کے عوام دشمن فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام پر مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ حکومتی دعوؤں کی ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیازی سلطنت بدترین مہنگائی کرکے لوگوں سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول، چینی ودیگر اشیاء خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔