چاند گاڑی تیار کرنے سے متعلق ناسا اور اسپیس ایکس کے درمیان معاہدہ قانون اورضابطے کے مطابق ہے،امریکی حکام

ہفتہ 31 جولائی 2021 16:32

چاند گاڑی تیار کرنے سے متعلق ناسا اور اسپیس ایکس کے درمیان معاہدہ قانون ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) امریکی حکام نے واضع کیا ہے کہ چاند گاڑی تیار کرنے سے متعلق ناسا اور نجی کمپنی اسپیس ایکس کے درمیان اپریل میں طے پانے والا معاہدہ قانون اورضابطے کے عین مطابق ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کے احتساب کے ادارے نے امریکی ارب پتی اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کے اعتراض کو رد کرتے ہوئے واضع کیا کہ خریداری اور چاند جہاز کی تیاری سے متعلق ناسا اور ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے درمیان طے پانے والا 2.9 ارب ڈالر میں قانون یا ضابطے کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ جیف بیزوس نے اسپیس ایکس کے ساتھ ناسا کے معاہدے پر اعتراض کرتے ہوئے امریکی خلائی ادارے کو 2 بلین ڈالرز میں چاند جہاز گاڑی بنانے کی پیش کش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :