قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ک سالوں سے بند پڑے آٹو سپورٹ سینٹر کی بحالی کا فیصلہ

آٹو سپورٹ سینٹر کی بحالی کے لئے تجاویز طلب، اس سینٹر کو ٹیکنالوجی پارک سے منسلک کیا جائے گا‘وزیر صنعت و تجارت اسلم اقبال

ہفتہ 31 جولائی 2021 19:09

قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ک سالوں سے بند پڑے آٹو سپورٹ سینٹر کی بحالی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پیڈمک آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پیڈمک کے زیر اہتمام صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں کئی سال سے بند پڑے آٹو سپورٹ سنٹر کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا چیئرمین پیڈمک سئید نبیل ھاشمی،سی ای او علی معظم سید،بورڈ ممبران اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی اور سی ای او علی معظم سید نے جاری منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔سید نبیل ہاشمی نے بتایا کہ پیڈمک کے زیر انتظام منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائداعظم بزنس پارک اور ملٹی پرپز بزنس سینٹر کو بروقت مکمل کرنے اور آٹو سپورٹ سنٹر کی بحالی کے لئے تجاویز مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صوبے بھر کے صنعتی مراکز میں عالمی معیار کا انفراسٹرکچر فراہم کیا جارہا ہے،جدید کاروباری سہولیات سے آراستہ صنعتی زونز سے صوبے کی معیشت مضبوط ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں جدید طرز کا آٹو ٹیکنالوجی پارک بنایا جارہا ہے، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت میں موجود آٹو سپورٹ سنٹر کو ٹیکنالوجی پارک سے منسلک کیا جائے گااور آٹو سپورٹ سنٹر میں طلبا کی ٹریننگ کے لئے کلاسز شروع کی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے رواں مالی سال آٹو سپورٹس سنٹر کی بحالی کا کام شروع کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :