حکومت خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں احتجاج تھوڑ پوڑگرفتاری ہو تو پھر وہ مسائل حل کریں گے،ی ہدایت الرحمان بلوچ

ہفتہ 31 جولائی 2021 20:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2021ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ حکومت خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں غافل حکمرانوں نے عادت بنالی کہ احتجاج تھوڑ پوڑگرفتاری ہو تو پھر وہ مسائل حل کریں گے بغیر احتجاج کے حکمرانوں کو یہ مسائل وپریشانی نظر نہیں آتی جولمحہ فکریہ ہے جماعت اسلامی گوادر تربت سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کے سلگتے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کریگی عوام مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گوادرکے مسائل کے حل کیلئے احتجاج وہڑتال پر تمام جماعتوں کے شکر گزارہیں ہم اسی طرح متحد رہے تو انشاء اللہ ہمارے مسائل ضرور حل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ دنوں گوادرمیں پانی بجلی کی عد م دستیابی ،بدترین قلت آب وبجلی ناپید ہونے کے خلا ف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مسائل کے حل کیلئے ہمیں ہر صورت نکلنا ہوگا حکمران غافل اور منتخب نمائندے گونگے بہرے بن گیے انہیں اب عوامی مسائل نظر نہیں آتے اچھے بھلے لیڈر منتخب ہونے ووزارت کاحلف اُٹھانے کے بعد عوام کا نہیں کرسی واقتدار کا ہوجاتاہے اقتدار کے نشے میں مست لوگ جب اقتدار سے باہر آئیں گے تب انہیں معلوم ہوگا کہ ہم نے گھاٹے کا سوداکیا جماعت اسلامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم ہر آوازبلند کریگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ گوادرتربت سمیت مظلوم بلوچستان کے تمام اضلاع کو بجلی وپانی اور گیس کی سہولت مل سکیں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے معاشی طور پر تباہ حال بلوچستان کو بجلی لوڈشیڈنگ نے مزید تباہ کرکے رکھ دیا ہے بلوچستان کے شہروں میں رہنے والوں کوتمام شہری حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے گوادرتربت کے نوجوانوں کو روزگار ،تعلیم وصحت کی سہولیات ،ہنر مندی اور باعزت زندگی کا تحفظ فراہم کیا جائے،بلوچستان اور پورے ملک سے لاپتہ افرادکو فوری رہا کیاجائے گوادر کے ماہی گیروں کے روزگار کا تحفظ ریاست وصوبے کی ذمہ داری ہے محنت کش ماہی گیروں سے روزگار چھیننا بند کیا جائے۔