نااہل حکومت نے مہنگائی سے ماری عوام پر رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول بم گرادیا ہے، شازیہ مری

پیٹرول کی قیمت میں 1.71 روپیہ اضافے کے عوام دشمن فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،بیان

ہفتہ 31 جولائی 2021 20:33

نااہل حکومت نے مہنگائی سے ماری عوام پر رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے پیٹرول قیمتوں اور مہنگائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے مہنگائی سے ماری عوام پر رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول بم گرادیا ہے پی ٹی آئی حکومت عالمی آقاؤں کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے اسکو عوام کی کوئی پرواہ نہیں،انہوں نے کہا کہ ہم پیٹرول کی قیمت میں 1.

(جاری ہے)

71 روپیہ اضافے کے عوام دشمن فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام پر مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا،ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا، شازیہ مری نے کہا کہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ حکومتی دعوؤں کی ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں،نیازی سلطننت بدترین مہنگائی کرکے لوگوں سے جینے کا حق چھین رہی ہے،پیٹرول، چینی ودیگر اشیائ خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،