سعودی سیاحتی ویزوں کے اہل 49 ممالک کی فہرست جاری

ویکسین کی دونوں خوراکیں لگانے والوں کو بغیر قرنطینہ داخلے کی اجازت ، صرف ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا ہوگا،حکام

اتوار 1 اگست 2021 12:15

سعودی سیاحتی ویزوں کے اہل 49 ممالک کی فہرست جاری
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) سعودی حکومت نے سیاحتی ویزوں کے اہل 49 ممالک کی فہرست جاری کردی، ان ممالک کے شہری 90 دن کے ویزے پر سعودی عرب آسکتے ہیں۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیاحتی ویزے آن لائن الیکٹرانک سسٹم سے جاری ہوں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فہرست میں امریکا، کینیڈا، آسٹریا، بیلجیئم، برطانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 49 ممالک کی فہرست میں پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش شامل نہیں۔سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین لگانے والے سیاحوں کو ملک میں آنے کی اجازت ہوگی۔سعودی حکام کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکیں لگانے والوں کو بغیر قرنطینہ داخلے کی اجازت ہوگی، سیاحوں کو صرف ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا ہوگا۔