السلواڈور کے سابق صدر نے ملک بدری سے بچنے کے لیے نکاراگوواکی شہریت حاصل کرلی
اتوار 1 اگست 2021 14:50
(جاری ہے)
انہی الزامات کے تحت سابقہ ملک کے دارالحکومت سان سلواڈور سے دفترِ استغاثہ نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔
سانچیز سیرین جنوبی امریکی براعظم کے ملک السلواڈور کے پینتالیسویں صدر تھے۔ ان کی مدت صدارت پہلی جون سن 2014 سے لے کر پہلی جون سن 2019 تک تھی۔ انہوں نے بائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل لبریشن فرنٹ کے امیدوار کی حیثیت میں صدارتی الیکشن جیتا تھا۔ وہ ملکی خانہ جنگی کے دوران ایک گوریلا لیڈر بھی رہے تھے۔سن 2019 میں کاروباری شخصیت نائب بوکیلے نے صدارتی الیکشن جیت کر منصبِ صدارت سنبھالا اور جلد ہی انہوں نے سابقہ حکومتوں میں کی جانے والی کرپشن کے خلاف تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اسی تفتیشی عمل کے دوران سابق صدر سانچیز سیرین سن 2020 کے مہینے دسمبر میں ممکنہ گرفتاری کے خدشے کا احساس کرتے ہوئے ملک چھوڑ کر نکاراگووا چلے گئے اور پھر واپس لوٹ کر نہیں آئے۔بوکیلے نے کچھ عرصہ قبل ایک مسودہ قانون پارلیمنٹ سے منظور کروایا ہے کہ سابقہ حکومتوں میں کی جانے والی کرپشن کی مکمل تفتیش کی جائے گی اور بدعنوانی کا ارتکاب کرنے والے افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔صدر بوکیلے نے حال ہی میں انسداد بدعنوانی کے ایک قانون کی منظوری کے بعد ٹویٹ کیا تھا کہ اگر کوئی بدعنوان ہے تو وہ پھر سکون کی نیند نہیں سو پائے گا۔رواں ماہ کے اوائل میں تفتیش کاروں نے دائیں بازو کی سیاسی جماعت کے صدر دفتر پر چھاپہ مار کر وہ رقوم ضبط کر لی، جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ غبن سے جمع کی گئی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران میں تمام سرکاری ادارے 9 مئی سے مکمل فعال ہوجائیں گے،ایرانی میڈیا
-
پراجیکٹ فریڈم کیلئے فضائی حدود دینے سے سعودی انکار نے ٹرمپ کو آپریشن روکنے پر مجبور کیا،امریکی اخبار
-
ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای سے ملاقات
-
ترک دفاعی کمپنی اسیلسان نے جدید سمندری ڈرونز متعارف کروا دیے
-
ایرانی عازمین کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا
-
ٹرمپ اور ایران ڈیل کے اشارے، عالمی مارکیٹ میں تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیا
-
ڈونلد ٹرمپ کے پراجیکٹ فریڈم پر اچانک یوٹرن کی وجہ سامنے آ گئی
-
ٹرمپ امریکی عوام کیلئے اچھی ڈیل کرنے جا رہے ہیں،محکمہ خارجہ
-
اسرائیلی حملوں میں فلسطینی پولیس کرنل شہید
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی میں ایک اوریوٹرن
-
سپریم کورٹ، منشیات کیس میں عمر قید پانے والے دو ملزمان بری
-
دنیا کے پہلے 24 گھنٹے نیوزچینل سی این این کے بانی دنیا سے رخصت ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.