پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں جیت کا چشن دبئی میں منایا گیا

اتوار 1 اگست 2021 22:55

پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں جیت کا چشن دبئی میں منایا گیا
دبئی(اعجاز احمد گوندل۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2021ء) تحریک انصاف کی آذاد کشمیر الیکشن میں شاندار کامیابی کو یادگار بنانے کیلئے تحریک انصاف یواےای کی سینئر قیادت نے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا۔ شرکاء تقریب میں تحریک انصاف یو اے ای کی سینئیر لیڈرشپ کے علاوہ بڑی تعداد میں صحافی حضرات, مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور کشمیر کمیونٹی کے لوگ بھی شامل تھے۔

تقریب کی قیادت پی ٹی آئی دبئ کے سابقہ صدر جناب عرفان افسر اعوان نے کی۔ کشمیر کے الیکشن میں شاندار اور تاریخی کامیابی پر عمران خان کے نظریہ اور ویژن کوشرکاء تقریب کی جانب سے بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب میں کشمیر سےتعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سینئیر ساتھیوں جنمیں محمد شفیق اور اجمل سعید شامل تھے انہوں نے تحریک انصاف کی کامیابی کو دراصل کشمیر کی آذادی کیلئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور سفیر کشمیر جناب عمران خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکے کشمیر سے کلمہ کے تعلق کے بیان کو کشمیری قوم کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیا۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں پی ٹی آئی یواےای کے سینئر رہنما عاشق نواز اور چوہدری نوید نے کشمیریوں کو مبارکباد دیتے ہوے انکے تحریک انصاف کے انتخاب کو دوراندیشی کا فیصلہ قرار دیا۔ تقریب سے سابقہ صدر عرفان افسر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے اپنے تمام معزز شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت کشمیر الیکشن کی کامیابی کی منعقد کردہ اس تقریب کو دیا ،پوری کشمیری قوم کو بھرپور انداز میں خان صاحب کے ویژن کو سپورٹ کرنے پر مبارک باد دی اور آخر میں شرکاء تقریب اور صحافی حضرات کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالات پر ناصرف تسلی بخش جواب دئیے بلکہ شرکاء محفل کی جانب سے بھرپور داد بھی وصول کی ۔

تقریب کے اختتام پر حسب روایت اس بات کا عہد کیا گیا کہ عرفان افسر اعوان اور انکی پوری ٹیم پاکستان اور عمران خان کے نظریہ کیساتھ کھڑی تھی، کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہیگی !!!