صدف کا آئٹم سانگ بہت پسند آیا تھا : شہروز سبزواری

پیر 2 اگست 2021 20:30

صدف کا آئٹم سانگ بہت پسند آیا تھا : شہروز سبزواری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ اٴْنہیں اپنی اہلیہ صدف کنول کا آئٹم سانگ بہت پسند آیا تھا۔حال ہی میں شہروز سبزواری اور اٴْن کی اہلیہ صدف کنول نے ایک نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اٴْنہوں نے اپنے کیرئیر سے لیکر اپنی ازدواجی زندگی تک کے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

دورانِ انٹرویو میزبان نے شہروز سبزواری سے سوال کیا کہ اٴْنہیں صدف کنول کا آئٹم سانگ کیسا لگا تھا میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شہروز سبزواری نے کہا کہ ’مجھے صدف کا آئٹم سانگ بہت پسند آیا تھا جس طرح اٴْس نے کام سرانجام دیا وہ بہت شاندار تھا۔اداکار کا جواب سٴْن کر میزبان نے کہا کہ ’آپ نے صدف سے یہ نہیں کہا کہ تٴْم نے آئٹم سانگ کیوں کیا جس پر شہروز سبزواری نے کہا کہ ’نہیں! میں نے ایسا کچھ نہیں کہا کیونکہ اٴْس وقت میرا ان پر کوئی حق نہیں تھا۔شہروز سبزواری نے کہا کہ میں اٴْس وقت صدف کو ٹھیک سے جانتا تک نہیں تھا اور ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے مجھے ان کا کام بہت پسند آیا تھا۔