لاہور،خطیب بادشاہی مسجد کے گھر چوری کی واردات،لاکھوں نقدی لے گئے

پیر 2 اگست 2021 22:13

لاہور،خطیب بادشاہی مسجد کے گھر چوری کی واردات،لاکھوں نقدی لے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) بادشاہی مسجد کے خطیب عبدالخبیر آزاد کے گھر میں چوری کی واردات کے نتیجے میں نامعلوم چور گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہوگئے مقامی تھانے کی پولیس نے خطیب بادشاہی مسجد کے سیکرٹری عمیر فاروقی کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق نامعلوم چور کوارٹر کی دیوار پھلانگ کر خطیب بادشاہی مسجد کے گھر میں داخل ہوئے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :