اسلام آباد ہائیکورٹ، عثمان مرزا کیس میں گرفتار ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

پیر 2 اگست 2021 22:13

اسلام آباد ہائیکورٹ، عثمان مرزا کیس میں گرفتار ملزم عمر بلال کی درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے ای الیون میں لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا وڈیو اسکینڈل عثمان مرزا کیس میں گرفتار ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے عثمان طارق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عثمان مرزا کی لڑکے اور لڑکی کوجنسی طور پر ہراساں کرنے کی فوٹیج وائرل ہوئی پولیس نے مقدمہ درج کیا، پانچ افراد کو ایف آئی آر میں ملزم نامزد کیا گیاعمر بلال نے جرم کا ارتکاب کیا اور نہ ہی موقع پر موجود تھا،ملزم کو ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے 28 جولائی کو ضمانت کی درخواست مسترد کر دی درخواست میں استدعا کی گئی کہ ملزم یونیورسٹی سٹوڈنٹ ہے جس کے مفرور ہونے کا کوئی خدشہ نہیں لہذا ضمانت دی جائے

متعلقہ عنوان :