ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کا محرم الحرام کے حوالے سے ایبٹ آباد ٹریڈ یونین کے عہدیداران کے ہمراہ خصوصی اجلاس

پیر 2 اگست 2021 23:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور پر امن محرم الحرام کے انقعاد کو یقینی بنانے کے لیے ایبٹ آباد ٹریڈ یونین کے عہدیداران کے ہمراہ اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد ملک اعجاز، اور ٹریڈ یونین کے سینئر ممبران و عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اجلاس سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ شہر میں امن کے قیام کے حوالے سے ٹریڈ یونین کا ہمیشہ سے کلیدی کردار رہا ہے ایبٹ آباد کی عوام اور دیگر مکتبہ فکر کے افراد سمیت ٹریڈ یونین نے ہر قسم کے حالات میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے جسے انتظامیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے موجود سکیورٹی حالات کے پیش نظر سکیورٹی امور میں مزید بہتری لا رہے ہیں مشکوک افراد، ہوٹل سرائے، امام بارگاہوں کے اردگرد سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیے جارہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ شرپسند عناصر، مشکوک افراد کی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا کی بھی کڑی نگرانی جاری ہے۔

(جاری ہے)

انشائاللہ ٹریڈ یونین کے تعاون سے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ یونین کے عہدیداران نے ضلعی پولیس سربراہ کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار کی طرح آمدہ محرم الحرام میں انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہیں گے اور امن و بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیتے ہوئے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو ممکن بنایا جائے گا