پنجاب اسمبلی میں بیوروکریسی کو تابع کرنے کا استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021 منظور
بیوروکریسی ارکان اسمبلی کا استحقاق مجروح کرنے پر جوابدہ ہوگی، اب حکومت اپنی گورننس درست کرے، بل کا اطلاق صحافیوں پر نہیں ہوگا، کوئی غلطی فہمی میں نہ رہے تحفظ استحقاق بل قانون بن چکا ہے۔ اسپیکر چودھری پرویز الٰہی
ثنااللہ ناگرہ منگل 3 اگست 2021 17:18
(جاری ہے)
تمام اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر بل کی منظوری دے دی۔ بل کے تحت ارکان اسمبلی استحقاق ایکٹ کے کلازز کا صحافیوں پراطلاق نہیں ہوگا۔
استحقاق ایکٹ کے تحت بیوروکریسی ارکان اسمبلی کا استحقاق مجروح کرنے پرجوابدہ ہوگی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی گیلری میں بیٹھے لوگ ہمارے اسکرین شارٹ لے رہے ہیں، کوئی غلطی فہمی میں نہ رہے تحفظ استحقاق بل قانون بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دو بیوروکریٹس نے بات کا بتنگڑ بنایا، 1122 کا ادارہ بنایا، بیورورکریسی اسے چلنے نہیں دے رہی تھی، اس ادارے کو ہم آزاد ادارہ بنانا چاہتے ہیں، بیوروکریسی جو چاہتی ہے وہ کرتی پھر رہی ہے۔ اب بل گورنر کے پاس نہیں بھیجیں گے، اب بل کا گزٹ نوٹیفکیشن اسمبلی جاری کرے گی اور وہ قانون بن جائے گا، اب ان کو جرات نہیں ہوگی،حکومت اپنی گورننس درست کرے، پارلیمنٹ میں جو بل آئے کبھی نہیں روکے،3 سال ہم نے منتوں سے نکالے ہیں۔ جن کی منتیں کرتے رہے وہ ہمارے ہی برتن توڑتی رہی، ایک بیوروکریٹ اٹھتا ہے کہتا ہےکہ میں کسی کو جواب دہ نہیں، اب حکومت کو بھی اپنا کام کرنا ہوگا۔ اب منتوں سے کام نہیں چلے گا حکومت کام کرکے دکھائے۔حکومت اب باقی عرصہ ڈلیور کرکے دکھائے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بل لاگو ہوچکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.