راولپنڈی ،تین پولیس اہلکاروں کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا، سی پی او نے معطل کردیا

منگل 3 اگست 2021 21:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) راولپنڈی کے تین پولیس اہلکاروں کو ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا، سی پی او نے نوٹس لیکر تینوں کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے تین اہلکاروں کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل عادل حسین، کانسٹیبل حمزہ اور کانسٹیبل رضوان کو معطل کردیا۔

اہلکار تھانہ آر اے بازار میں تعینات تھے اور انہوں نے موبائل میں بیٹھ کر اسلحے کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ویڈیو بناکر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنا پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے، اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔