سپیکر اسد قیصر، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی چوہدری انوار الحق کو آزاد کشمیر اسمبلی کا سپیکر ،چوہدری ریاض کو ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

امید ہے چوہدری انوار الحق ،چوہدری ریاض کی قیادت میں اسمبلی پہلے سے زیادہ موثر ،فعال انداز سے کشمیری عوام پرمظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کریگی، بیان

بدھ 4 اگست 2021 00:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے چوہدری انوار الحق کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا سپیکر اور چوہدری ریاض کو قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے چوہدری انوار الحق کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا سپیکر اور چوہدری ریاض کو قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری انوار الحق کی بطور سپیکر اور چوہدری ریاض کا بطور ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی انتخاب ان کی صلاحیتوں پر قیادت اور قانون ساز اسمبلی کی اراکین کا اعتماد کا مظہر ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چوہدری انوار الحق اور چوہدری ریاض کی قیادت میں قانون ساز اسمبلی پہلے سے زیادہ موثر اور فعال انداز سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین کی استعداد کار میں اضافے اور قانون سازی کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔