قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی گلگت بلتستان کی نمائندگی ہو گی‘ فروغ نسیم

اٹھارویں ترمیم میں مزید بہتری کی ضرورت ہے ،ترمیم پر ایک جماعت نے عجب رویہ اپنالیاہے ‘ وفاقی وزیر قانون

بدھ 4 اگست 2021 00:39

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے سے متعلق اقدامات اٹھارہے ہیں ،گلگت بلتستان کی نمائندگی قومی اسمبلی میں سینیٹ میں بھی ہوگی،اٹھارویں ترمیم میں مزید بہتری کی ضرورت ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ ہمیں قومی قانون کو دیکھنا ہے اور کشمیرکاز کو بھی مدنظررکھناہے ،اپوزیشن کواس پرسیاست نہیں کرنی چاہیے ،پورا پیکج ہے باریک بینی سے دیکھا گیا ہے تاکہ کشمیرکازمتاثرنہ ہو۔

فروغ نسیم نے کہا کہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیر تکنیکی طورپرپاکستان کاحصہ نہیں ہیں یواین کے مطابق جوعلاقہ جس ملک میں آیاوہاں ان کی ایڈمنسٹریشن ہوگی ،بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں جوکیاوہ یواین کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اٹھارویں ترمیم مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے مل کر منظور کی ،اٹھارویں ترمیم میں مزید بہتری کی ضرورت ہے لیکن اٹھارویں ترمیم کی آڑمیں ایک جماعت نے عجب رویہ اپنالیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی پی کی کرپٹ گورننس سے بہت نقصان ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل149کے تحت لوکل گورنمنٹ کوپورے سندھ میں لاناچاہیے ،نئے صوبے بنانے سے متعلق ابھی کوئی بحث نہیں ہے ،آئندہ حکومت سے متعلق مجھے بڑی توقعات ہیں ،پی ٹی آئی، ایم کیوایم پاکستان سندھ میں پرفارم کررہی ہیں۔