دنیا کو داعش سے لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

شام، عراق اور خصوصی طور پر افریقہ میں یہ کئی مقامی گروپ داعش کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، بیان

بدھ 4 اگست 2021 14:58

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ سے خطرہ بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گوٹیرش نے اس سلسلے میں سلامتی کونسل کو ایک رپورٹ پیش کی، جس میں یہ واضح کیا گیا کہ شام، عراق اور خصوصی طور پر افریقہ میں یہ کئی مقامی گروپ داعش کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، جس سے اس گروپ کے دوبارہ منظم ہونے کے خطرات بڑھ گئے ۔

رپورٹ میں تذکرہ کیا گیا کہ کووڈ انیس کی وبا کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں تعطل بھی اس صورتحال کی وجوہات میں شامل ہے۔ گوٹیرش نے یہ بھی کہا کہ وبا کے دور میں ٹیکنالوجی کا استعمال بے انتہا بڑھ گیا ہے، جس سے یہ خطرہ بھی لاحق ہے کہ اسے غلط مقاصد کے لیے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔