پولیس اہلکاروں کی سیلیری آئی ڈی کھولنے والے ہیڈ کانسٹیل کو عدالت آنا مہنگا پڑ گیا

سندھ ہائیکورٹ نے کرپشن میں نوکری سے نکالے گئے ہیڈ کانسٹیبل کی بحالی کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی

بدھ 4 اگست 2021 16:31

پولیس اہلکاروں کی سیلیری آئی ڈی کھولنے والے ہیڈ کانسٹیل کو عدالت آنا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) پولیس اہلکاروں کی سیلیری آئی ڈی کھولنے والے ہیڈ کانسٹیل کو عدالت آنا مہنگا پڑ گیا، سندھ ہائیکورٹ نے کرپشن میں نوکری سے نکالے گئے ہیڈ کانسٹیبل کی بحالی کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو کرپشن میں نوکری سے نکالے گئے ہیڈ کانسٹیبل کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ میرے موکل ہدایت اللہ کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ جبکہ دیگر اہلکاروں کو بحال کیا گیا۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے آپ کی ایک بار درخواست مسترد ہوچکی۔ آپ ایک ہی درخواست میں دوبارہ کیسے واپس آسکتے ہیں عدالت نے ہیڈ کانسٹیبل وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ بتائیں، آپ پر کتنا جرمانہ لگنا چاہیی جسٹس محمد شفیع محمد صدیقی نے ریمارکس دیئے جرمانے کی رقم آپ خود طے کریں۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جرمانہ نہ لگایا جائے، درخواست واپس لینے کو تیار ہوں۔ عدالت نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔