وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا پولیس شہداء ڈے پر پیغام

بدھ 4 اگست 2021 21:01

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا پولیس شہداء ڈے پر پیغام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پولیس شہداء ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں۔پنجاب پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کی قربانی دیکر تاریخ رقم کی ہے - پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔

قوم آج ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔ انہوںنے کہا کہ پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں - پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔شہید ہونے والے پولیس افسروں اورجوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں دینے والے پولیس افسران اورجوانوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔پولیس کے شہداء ہمارا مان ہیں -یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہی-