کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات کی سکرونٹی کا عمل مکمل کر لیا

بدھ 4 اگست 2021 21:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات کی سکرونٹی کا عمل مکمل کر لیا ہے انکم ٹیکس سمیت مختلف اہم دستاویزات نہ ہونے کے باعث بعض امیدوارو ں کے کاغذات مسترد کر دیئے ہیں جانچ پڑتال کا مرحلہ اکتیس جولائی سے شروع ہو اتھا جو کہ گزشتہ روز مکمل ہو گیا ہے جبکہ 13اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرنے کے علاوہ امیدواروں کو انتخابی نشان بھی آلاٹ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ انتخابات 12ستمبر کو ہو نگے۔ خیبر پختونخوا میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 271امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی تھی۔ پشاورکنٹونمنٹ بورڈ کے پانچ وارڈز کے لئے 86امیدواروں نے ، نوشہرہ رسالپور اور چراٹ کے لئے 57امیدواروں ،مردان کے لئے 11، کوہاٹ کے لئے 9، بنوں کے لئے 10، ڈی آئی خان کے لئے 12، ابیٹ آباد کے لئے 10، حویلیاں کے لئے 2اور مری گلیات کے دو وارڈ کے لئے 86امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی تھی ۔